۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ اھل سنت ناصبی ٹولے کی آل رسول سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/ سلسلہ نقشبندیہ کے پیرطریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام ہشیر آباد محلہ جیکب آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان متحد ہوکر غاصب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین اور قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت بہت ضروری ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے علماء اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول سے محبت اور مودت کا درس دیا ہے سلسلہ نقشبندیہ کے پیر حضرت خواجہ محمد بشیر مرحوم حضرت مولا علی مشکل کشا کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے تھے اسی لٸے فضاٸل اھل بیت و پنجتن پاک کی محافل منعقد کرکے شیعہ علما کو خطاب کی دعوت دیتے تھے اور فضائل علی و فضاٸل اہل بیت سن کر اپنے مریدوں کا ایمان تازہ کرتے تھے۔

اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہل بیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .